Sunday, November 13, 2016

امریکی فوج نے عافیہ کو قرآن پڑھتے دیکھ کر تلاوت سے بھی روک دیا، بہن کا دعویٰ

0 comments


کراچی امریکی عقوبت خانے میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن او ر عافیہ موومنٹ کی روح رواں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کی افواہیں مسترد کردیں اور بتایاکہ عافیہ بخیر و عافیت ہے لیکن سخت تکالیف میں ہے، آخری مرتبہ ڈیڑھ سال قبل ان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی تو اس دوران ہی انکے لہجے سے درد کو محسوس کرلیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈاکٹرعامر لیاقت سے گفتگوکرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ جس عقوبت خانے میں عافیہ کو قید کیا گیا ہے اس کے محافظ نے یہ انکشاف کیا کہ ایک روز عافیہ کی کال کو ٹھری میں روشنی دیکھی تو ساتھی محافظ کے ساتھ عقوبت خانے میں
جھانکا ، وہاں چھت پر سے روشنی چھن چھن کر آرہی تھی اور اس روشنی میں عافیہ قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھی ، بعدازاں ان بدبختوں نے عافیہ کو قرآن مجید کی تلاوت سے بھی روک دیا ، جس پر میری والدہ عصمت صدیقی نے ہمیں حوصلہ دیا کہ قرآن مجید تو عافیہ کے سینے میں محفوظ ہے وہ کوئی اس سے نہیں چھین سکتا۔فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو خواب میں رسول اکرم ﷺ کی زیارت بھی ہوئی اور انشاءاللہ عافیہ کی آزمائش جلد ختم ہو گی۔

Saturday, November 12, 2016

شاہ رخ خان بھی ارشد چائے والے کی وجاہت کے معترف ہو گئے -

0 comments
پاکستانی چائے والے کی خوبصورتی کے چرچوں کا سفر تھم نہیں پایا ہے۔ بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی ارشد چائے والے کی وجاہت کے معترف ہو گئے ہیں۔


لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے چائے والے کی خوبصورتی کی دھوم کے ڈنکے اب تک بج رہے ہیں اور اسکی وجاہت کا قصہ پرانا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی ارشد خان کی خوبصورتی کے قائل ہو گئے ہیں اور اس کی نیلی آنکھوں کے سحر سے نکلنا کنگ خان کے لیے مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو گیا ہے۔

قتل کی دھمکیاں ملنے پر شروتی ہاسن کی پولیس کو درخواست -

0 comments
 

ہندی اورتامل فلموں کے لیجنڈ اداکار کمل ہاسن کی اداکارہ بیٹی شروتی ہاسن کو سوشل میڈیا کے ذریعے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔

چنئی: (آن لائن) بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں پولیس کے سائبر کرائم سیل میں دو صفحات پر مشتمل شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ایک ڈاکٹر کے جی گرو پرساد 7 ستمبر سے ٹوئٹر پر انہیں توہین آمیز اور غیر مہذبانہ پیغام ارسال کر رہا ہے۔ پہلے تو انہوں نے اسے نظر انداز کر دیا تاہم اب وہ شخص قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ہے۔ شروتی ہاسن نے اپنی درخواست میں کہا کہ گرو ٹوئٹر پر انہیں ہراساں کرنے کیلئے انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کر رہا ہے۔ اسکے ٹوئٹس میں ایسی مغلظات شامل ہیں جو ناقابل بیان ہیں اس کے علاوہ ان سے نامناسب مطالبات کیے جا رہے ہیں جنہیں نہ ماننے کی صورت میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ پر اس سے قبل 2013 میں بھی حملہ کیا جا چکا ہے تاہم اس میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

ٹرمپ کے ہاتھوں امریکہ کی تباہی، نئی پیش گوئی سامنے آگئی

0 comments
 

بلغاریہ: 

نائن الیون اور سونامی جیسے ہولناک واقعات کی پیش گوئی کرنے والی، بلغاریا کی مشہور بابا وانگا نے اپنے مرنے سے پہلے مستقبل کے امریکی صدر سے متعلق بھی ایک ایسی پیش گوئی کی تھی جو اگر درست ثابت ہوگئی تو آئندہ چند برسوں میں امریکہ تباہ و برباد ہوجائے گا۔

نابینا خاتون بابا وانگا 1996 میں اپنے انتقال سے پہلے کئی پیش گوئیاں کرگئیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔ باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ آخری کامیاب امریکی صدر سیاہ فام ہوگا جس کے بعد آنے والے صدر کے دور میں امریکی معیشت بری طرح سے متاثر ہوگی اور خطےمیں منفی اثرات سے بچنا مشکل ہوجائے گا۔ اب تک ان کی ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔

بلغاریہ کی مجذوب خاتون بابا وانگا، بلقان کی ریاست مقدونیہ کے قصبے اسٹرومیکا میں 11 جنوری 1911 میں پیدا ہوئیں اور 11 اگست 1996 کو انتقال کرگئیں۔ وہ ناخواندہ تھیں اور انہوں نے خود سے کوئی کتاب نہیں لکھی؛ لیکن ان سے ملنے والے لوگوں نے ان سے جو کچھ سنا، اس پر مبنی کتابچے لکھے۔

1989 میں ان کا ایک جملہ اخباروں کی زینت بنا جسے بعد ازاں 11 ستمبر 2001 میں امریکہ پر دہشت گرد حملے (نائن الیون) کی پیش گوئی قرار دیا گیا۔ ان کے الفاظ یوں رپورٹ ہوئے تھے: ’’دہشت، دہشت، امریکی بھائیوں پر فولادی پرندوں سے حملہ ہوگا اور بھیڑیئے جھاڑیوں میں بیٹھے غرا رہے ہوں گے جبکہ معصوموں کا لہو بہہ رہا ہوگا۔‘‘

ان سے سوویت یونین ٹوٹنے، سونامی آنے، چرنوبل کے ایٹمی بجلی گھر میں حادثے، اسٹالن کی موت کی تاریخ، روسی آبدوز کرسک کی سمندرمیں غرقابی اور روسی کھلاڑی ٹوپولوف کے شطرنج کے مقابلے جیتنے کی پیش گوئیاں منسوب ہیں۔ان کی ایک حیرت انگیز پیش گوئی 44 ویں امریکی صدر کے بارے میں تھی کہ وہ سیاہ فام ہوگا۔ امریکا کے 44 ویں صدر بارک اوباما ہیں جو سیاہ فام ہیں۔

بابا وانگا کی اس سے بھی حیران کن پیش گوئی یہ ہے کہ وہ (اوباما) امریکا کے آخری صدر ہوں گے۔ اگرچہ اس پیش گوئی سے یہ مطلب بھی لیا جاسکتا ہے کہ وہ امریکا کے آخری سیاہ فام صدر ہوں گے۔

افغانستان میں امریکی فوج کے بگرام ایئربیس پر حملہ، 14 افراد ہلاک

0 comments
 

کابل: 

افغانستان میں امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میںکم از کم 14افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل سے ملحقہ ضلع بگرام کے سربراہ عبدالشکورقدوسی نے تصدیق کی ہے کہ ایئر بیس میں انتہائی شدید دھماکا ہوا ہے تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد اتحادی افواج اور میڈیکل ٹیم وہاں اپنی کارروائیاں کررہی ہے۔

بگرام ایئر بیس کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے تاہم اس کے باوجود گزشتہ برس دسمبر میں بھی اس فوجی اڈے پر موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے گھس کر خود کو اڑا لیا تھا جس میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی تاہم حالیہ دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملہ ہوا تھا۔