کراچی امریکی عقوبت خانے میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن او ر
عافیہ موومنٹ کی روح رواں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے
انتقال کی افواہیں مسترد کردیں اور بتایاکہ عافیہ بخیر و عافیت ہے لیکن سخت
تکالیف میں ہے، آخری مرتبہ ڈیڑھ سال قبل ان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی
تو اس دوران ہی انکے لہجے سے درد کو محسوس کرلیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے
پروگرام میں ڈاکٹرعامر لیاقت سے گفتگوکرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ جس
عقوبت خانے میں عافیہ کو قید کیا گیا ہے اس کے محافظ نے یہ انکشاف کیا کہ
ایک روز عافیہ کی کال کو ٹھری میں روشنی دیکھی تو ساتھی محافظ کے ساتھ
عقوبت خانے میں
جھانکا ، وہاں چھت پر سے روشنی چھن چھن کر آرہی تھی اور اس روشنی میں
عافیہ قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھی ، بعدازاں ان بدبختوں نے عافیہ کو
قرآن مجید کی تلاوت سے بھی روک دیا ، جس پر میری والدہ عصمت صدیقی نے ہمیں
حوصلہ دیا کہ قرآن مجید تو عافیہ کے سینے میں محفوظ ہے وہ کوئی اس سے نہیں
چھین سکتا۔فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو خواب میں رسول اکرم ﷺ
کی زیارت بھی ہوئی اور انشاءاللہ عافیہ کی آزمائش جلد ختم ہو گی۔










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔